گریڈنگ سسٹم کیا ہے؟
گریڈنگ سسٹم کیا ہے؟
اس کا امتحانی نظام پر کیا اثر پڑے گا؟
کاوش و تحریر: سید عرفات حیدر (Founder EWP)
سب سے پہلے تو یہ سمجھا جاۓ کہ گریڈنگ سسٹم کیا ہے اور گریڈ کس طرح سے Assign کیے جاتے ہیں۔
گریڈنگ سسٹم ایک انٹرنیشنل مارکنگ سسٹم ہے جس میں طالب علم کی کارکردگی مارکس کی بجاۓ گریڈز میں show کی جاتی ہے اور ایک خاص رینج کے طلباء کا گریڈ ایک جیسا ہوتا ہے یعنی 80 تا 85 فیصد مارکس والے تمام بچے گریڈ A میں ہوں گے۔اس طرح مارکس کی دوڑ کا معاملہ کافی حد تک تھم جاتا ہے۔
گریڈنگ سسٹم میں گریڈ دیے جانے کے 2 طریقے ہوتے ہیں
1)Absolute grading
2)Reletive grading
پہلے طریقہ کار میں امتحان کے کل مارکس کے حوالہ سے percentage مارکس نکال کر گریڈ دیا جاتا ہے۔یعنی A پلس لینے کےلیے طالب علم کا 100 میں سے 90 نمبر لینا لازمی ہوتا ہے اگر کوئی بھی طالب علم 90 نمبر نہیں لیتا تو کسی کا گریڈ A پلس نہیں ہو سکتا۔یعنی تمام گریڈ Absolute scale پر دیے جاتے ہیں
دوسرے طریقہ میں امتحان کے کل مارکس کو بالکل نہیں دیکھا جاتا بلکہ امتحان میں حاصل کردہ زیادہ سے زیادہ نمبر سے موازنہ کر کے گریڈ دیا جاتا ہے۔
مثال کے طور پر 100 نمبر کے امتحان میں 75 اگر زیادہ سے زیادہ سکور ہوا تو 75 پر A+ دیا جاۓ گا اور اس سے کم مارکس یعنی 70 پر A یوں گریڈ F تک جاۓ گا۔
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے Reletive گریڈنگ سسٹم اپنایا ہے یعنی گریڈ کا تعلق اب highest marks سے ہو گا نا کہ امتحان کے کل مارکس سے ۔مثال کے طور پر بورڈ میں فزکس کے 60 مارکس میں سے زیادہ سے زیادہ سکور 45 تھا تو 45 پر پرسنٹائل 100 ہو گی اور A+ گریڈ دیا جاۓ گا یعنی اس طرح کم مارکس والے بچوں کا گریڈ خودبخود improveہو جاۓ گا۔
گریڈنگ سسٹم کا امتحانی نظام پر ایک مثبت اثر پڑے گا بشرطیکہ مارکنگ سٹینڈرڈ اور کریکولم کو اپڈیٹ کر دیا جاۓ۔
طلباء میں مارکس کی دوڑ کافی حد تک کم ہو جاۓ گی Depression لیول کم ہو گا۔اب ایک 2 مارکس کسی طالب علم سے کم آ جانے پر بچے پریشانی کا شکار نہیں ہوں گے کیونکہ اگلے دو سالوں میں رزلٹ کارڈ پر مادکس کا کالم ختم ہو جاۓ گا۔
یونیورسٹی کا میرٹ کیسے بنے گا؟
یونیورسٹیز دو طریقے فالو کریں گی
مضامین میں A اور A پلس کی تعداد
دوسرا آپشن Gpa یا Cgpa بیسڈ ہو گا۔
جس میں یونیورسٹی subject weightage ڈیفائن کرکے Gpa یا Cgpa بناۓ گی ۔
تحریر :سید عرفات حیدر
گریڈنگ سسٹم انچارج اے ای ایس لاہور
إرسال تعليق