پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلہ کیلئے طلبہ سے کالجوں کی چوائس دوبارہ لی جائے گی
لاہور، 26 فروری
پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلہ کیلئے طلبہ سے کالجوں کی چوائس دوبارہ لی جائے گی
پنجاب حکومت کا ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخل ہونے والے طلبہ سے کالجوں کی چوائس دوبارہ لینے کا فیصلہ
داخل شدہ طلبہ تمام پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی چوائس نئے سرے سے دے سکیں گے
فیصلہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں ہونے والے خصوصی اجلاس میں کیا گیا
پی ایم ڈی سی کی جانب سے چوائس صرف تین کالجوں تک محدود کرنے کی پالیسی سے میرٹ والے طلبہ متاثر ہوئے
میرٹ کو یقینی بنانے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر میں کالج چوائس دوبارہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے
کالج چوائس دینے کیلئے بنک آف پنجاب کا آن لائن پورٹل 28 فروری کی صبح 9 بجے سے کھول دیا جائے گا
وہ تمام طلبہ جو پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں داخل ہیں وہ نئے سرے سے کالجوں کی چوائس دے سکیں گے
ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی ویٹنگ لسٹ میں موجود امیدوار بھی دوبارہ چوائسز دے سکیں گے
دوبارہ چوائسز دینے سے امیدواروں کو ان کے میرٹ اور خواہش کے مطابق کالج مل سکیں گے
آن لائن پورٹل پر کالج چوائسز 2 مارچ کی شام 5 بجے تک دی جا سکیں گی
پہلی میرٹ لسٹ 4 مارچ، دوسری 9 مارچ اور تیسری 12 مارچ کو لگے گی
ایک کالج سے دوسرے کالج میں اپ گریڈ یا ڈاون گریڈ ہونے والے طلبہ کے اکیڈمک کریڈٹس اور فیسیں فوری ٹرانسفر کی جائیں گی
دوبارہ چوائسز کیلئے طلبہ سے کوئی پراسسنگ فیس نہیں لی جائے گی
امیدوار میرٹ پر داخلہ کو یقینی بنانے کیلئے تمام کالجوں کی چوائس بلحاظ ترجیح دیں
ترجمان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز
Post a Comment